خانیوال پولیس کی بڑی کامیابی نیازی چوک پر چار افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے چار ملزمان دو الگ الگ پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک۔ - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 12 July 2026

خانیوال پولیس کی بڑی کامیابی نیازی چوک پر چار افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے چار ملزمان دو الگ الگ پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک۔

خانیوال:نیازی چوک خانیوال چار افراد کو قتل کرنے والے مبینہ دوملزمان شیخوپورہ اور دو  خانیوال تھانہ کچہ کھوہ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک  ہوگئے

ہلاک ملزمان کی شناخت  طاہر شاہ ، عثمان آرائیں ، فیصل مہدی شاہ اور اظہر علی کے طور پر ہوئی، ملزمان تھانہ سٹی خانیوال کو قتل کے مقدمہ نمبر 644/26 بجرم 302, 148, 149 کے علاوہ دیگر کئی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے مطلوب تھے

ترجمان خانیوال پولیس نے بتایا کہ پولیس خانیوال نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او کچاکھوہ کی قیادت میں بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ موضع ٹھٹھہ بہادر شاہ ڈیرا ازاں الیاس جٹ پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس جوان بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی تو دوران   دوران فائرنگ دو اشتہاری ملزمان   طاہر شاہ  اورعثمان آرائیں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

دوسری طرف اس دواران  ملزمان فیصل مہدی شاہ،  اظہر علی اور ایک کس نامعلوم ایک گاڑی میں فرار ہوگئے مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تشکیل کردہ ٹیموں نے ملزمان کا پیچھا کیا   ،ایس ایچ او صدر میانچنوں نے دوران ناکہ بندی سلور کلر کار ہنڈا سٹی کو مشکوک جان کر تعاقب کیا سی دوران ایس ایچ او تھانہ کچہ کھوہ اور دیگر افسران اطلاع پاکر کچہ کھوہ 21 دس آر کے قریب پہنچے تو کار میں سوار چار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند  فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی  فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان  فیصل مہدی شاہ اور اظہر علی  اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے  ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages