سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے جدید سہولیات سے آراستہ پنجاب چیریٹیز کمیشن کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, 11 July 2026

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے جدید سہولیات سے آراستہ پنجاب چیریٹیز کمیشن کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور : سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب چیریٹیز کمیشن ہیڈکوارٹر کا افتتاح کر دیا پنجاب چیریٹیز کمیشن کا نیا دفتر جدید سہولیات سے آراستہ ہے سیکرٹری داخلہ نے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نو آموز ٹیم سے خصوصی ملاقات کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل شہزاد امیر نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے پلان بارے بریفنگ دی خیراتی اداروں، ان کے ٹرسٹیز اور سٹاف کو تمام ضروری رہنمائی اور مشاورت فراہم کی جا رہی ہے،  خیراتی اداروں، منتظمین اور مستفید ہونے والوں کی نگرانی اور جوابدہی کا نظام قائم کیا جا رہا ہے،  پنجاب چیریٹیز کمیشن نے این جی اوز کیلئے موثر آڈٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے،  کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ خیراتی ادارے کی انکوائری اور آڈٹ کر سکتے ہیں،  قانون کی خلاف ورزی پر کسی بھی خیراتی ادارے کا چندہ جمع کرنے کیلئے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے پنجاب حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور اشتراک پر مبنی تعلقات ناگزیر ہیں،  پنجاب چیریٹیز کمیشن خیراتی اداروں پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہے، تمام خیراتی اداروں کی چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے،  پنجاب چیریٹیز کمیشن کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، خیراتی اداروں اور متعلقہ مستحقین کے حقوق اور مفادات کا تحفظ آپکی ذمہ داری ہے،  آپکی سروس دراصل عبادت ہے، آپ معاشرے کے کمزور طبقات کی امداد کر سکتے ہیں، تمام خیراتی ادارے خیراتی فنڈز کے استعمال میں قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں، چیریٹیز کمیشن خیراتی ادارہ بنانے اور اسے قانون کے مطابق چلانے کے تمام مراحل بارے رہنمائی فراہم کر رہا ہے، این جی اوز کی رہنمائی کیلئے ہفتہ واری ویب بائینر سیشن شروع کیے جائیں، دیگر کے علاوہ  چیریٹیز کمیشن کے آڈٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایڈمنسٹریشن اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے




No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages