اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے گزشتہ سال سیلاب سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات اور تیاریوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام نشیبی علاقوں کی نشاندہی، ریلیف کیمپس، عارضی پناہ گاہوں اور طبی سہولیات کی پیشگی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کشتیوں، لائف جیکٹس، رسیوں اور دیگر ریسکیو سامان تیار رکھنے اور ممکنہ متاثرہ آبادی کے انخلاء کیلئے متبادل راستوں کے تعین کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھنے اور دریائے پانی کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے کہا کہ بروقت اقدامات سے قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے بریج کی کپیسٹی بڑھانے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی

0 Comments