وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، ایک روزہ دورہء قطر - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, 13 July 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، ایک روزہ دورہء قطر

 دوحہ : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچ گئے

دوحہ ایئر پورٹ پہنچنے پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا

وزیر اعظم قصر لوسیل جائیں گے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات میں وزیرِ اعظم قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages