پروگرام کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن
کرنل (ر) شہزاد عامر تھے۔ انہوں نے پنجاب چیریٹیز کمیشن کے قیام، مقاصد، کارکردگی،
رجسٹریشن کے طریقۂ کار، قانونی تقاضوں اور این جی اوز کو درپیش مسائل کے حل کے
حوالے سے نہایت جامع اور معلوماتی سیشن دیا۔ انہوں نے اداروں کی شفافیت، اچھی
گورننس اور قانونی تقاضوں کی پابندی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کی ملتان، لودھراں، ساہیوال،
اوکاڑہ اور پاکپتن سےممبر تنظیموں نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں کرنل (ر) شہزاد عامر نے کہا کہ این جی اوز کے ساتھ کام
کرنا ان کے لیے اور ان کی پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر اور خوش قسمتی ہے، کیونکہ
سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نہ صرف اپنی جیب سے وسائل خرچ کرتے ہیں بلکہ دن رات
اپنی توانائیاں، وقت اور زندگی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف
رکھتے ہیں۔ انہوں نے این جی اوز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دہانی
کرائی کہ پنجاب چیریٹیز کمیشن رجسٹریشن، قانونی رہنمائی اور دیگر انتظامی امور میں
ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
شرکاء نے اس تربیتی نشست کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے پنجاب چیریٹیز
کمیشن کی اس کاوش کو سماجی شعبے کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استعداد میں اضافے کی
جانب ایک اہم قدم قرار دیا


No comments:
Post a Comment