خانیوال : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانیوال محمد عابد نے تھانہ مخدوم پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات ڈی پی او کے سامنے رکھیں۔ محمد عابد نے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو طلب کر کے فیڈ بیک لیا اور تمام درخواستوں پر میرٹ
کے مطابق فوری دادرسی یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر متعدد پیچیدہ نوعیت کی درخواستوں پر انہوں نے شفاف انکوائری کا حکم بھی صادر کیا۔
"اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں
کو ان کی دہلیز پر فوری اور بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید
مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل کا موقع پر حل یقینی بنانا ہے۔"
تھانہ مخدوم پور میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سعید سیال، ایس ایچ او راجہ عثمان سمیت دیگر پولیس افسران اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں

No comments:
Post a Comment