غریب مزدور پر گھر میں داخل ہوکر مبینہ تشدد کرنے والے ملزمان پر آٹھویں روز مقدمہ درج، - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, 5 July 2026

غریب مزدور پر گھر میں داخل ہوکر مبینہ تشدد کرنے والے ملزمان پر آٹھویں روز مقدمہ درج،

 سرائے سدھو:   پنجاب  ضلع خانیوال کے تاریخی شہر سرائے سدھو میں  8 روز قبل بااثر ملزمان کی جانب سے غریب شخص کے گھر رات کو داخل ہوکر مبینہ طور پر   عبداللہ اور اس کے بیٹے  عبدالستارکو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا  تھا جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گے بیٹا چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہا جبکہ اس کا والد عبداللہ ابھی تک نشتر ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں ہے دوسری جانب پولیس تھانہ سرائے سدھو نے بادل نخواستہ  ملزمان حق نواز، خان محمد  اور جعفر  کے خلاف   وقوعہ کے آٹھویں روز ایک مقدمہ کا اندراج تو کیا ہے   اس کے علاوہ ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا مقدمہ   میں لگی دفعات سے مدعی مطمئن نہیں ہے    مدعی مقدمہ  نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل کی ہے کہ ملزمان اس کے بھائی کو قتل کرنا چاہتے ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے  وہ غریب  ومفلس ہیں ان کے پاس تو مقدمات کے اخراجات بھی نہیں ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages