ویب نیوز : ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی رقت آمیز مناظر کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نماز
جنازہ کا مرکزی اجتماع تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں منعقد ہوا، جہاں لاکھوں کی
تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی امامت ممتاز عالم دین آیت اللہ جعفر
سبحانی نے کی۔
اس
موقع پر ایرانی حکام اور اعلیٰ فوجی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، اور شہید سپریم لیڈر
کے تین صاحبزادے مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای شامل تھے۔
اس کے
علاوہ پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی
نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ملک
بھر سے آئے ہوئے لاکھوں سوگواروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات
کیے گئے تھے۔

No comments:
Post a Comment