خانیوال : پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینکس، واسا، سیوریج، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقی یافتہ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی، بہتر انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ شہری ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

No comments:
Post a Comment