پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھتے خاندان پر مخالفین کا حملہ فائرنگ،ایک جانبحق،تین زخمی،روڈ بلاک،مقتول کے بچے انصاف کے منتظر،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق 10 محرم الحرام کو موضع اولکھ سندھو کا رہائشی قدیانہ خاندان قبرستان پیر سید مہر علی شاہ اولکھ سندھو پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی میں مصروف تھا کہ اچانک مبینہ طور پر ان کے مخالفین کے دس مسلح افراد موٹرسائیکلز پر سوار وہاں پہنچ گئے اور اس خاندان کی خواتین کو دیکھ کر نازیبا حرکات اور آوازے کسے جس پر خاندان کے سربراہ حق نواز نے منع کیا تو مبینہ حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی اور کچھ نے خنجروں اور دیگر آلات سے حق نواز کے پورے خاندان کو مارنا پیٹنا شروع کردیا خواتین اور بچوں کو بھی معاف نہیں کیا اس دوران فائرنگ سے حق نواز فائر لگنے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ خضر ،اظہر اور ثمر شدید زخمی ہوگئے قبرستان میں بھگ دڑ مچ گئی ملزمان فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مبینہ دس ملزمان مجاہد،ثقلین ،سجاد،رانا شاہد، بلال ،عرفان،راناشہباز،مظہر،فوجی مشتاق اور مجاہد عرف نواز نازو کے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیاواقعہ کے بعد متاثرہ خاندان کے افراد نے انصاف کے مطالبے کے لیے چوپڑہٹہ کے مقام پر مین جھنگ ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا مقتول کے چھوٹے بچوں خاص طور ننھی بچی کی اعلیٰ حکام سے انصاف کی دہائی، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا نے بچوں کو گلے لگا کر پیار کیا اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ وجہ عناد کے بارے ذرائع کے مطابق فریقین کے بچوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل ایک کرکٹ میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جو بعد ازاں دشمنی میں تبدیل ہوگئی۔
: سرائے سدھو

No comments:
Post a Comment