ضلع خانیوال میں یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام) کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ اوقات اور راستوں کے مطابق بخیریت اختتام پذیر ہوئیں - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 26 June 2026

ضلع خانیوال میں یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام) کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ اوقات اور راستوں کے مطابق بخیریت اختتام پذیر ہوئیں

خانیوال:  ضلع خانیوال میں یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام) کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ اوقات اور راستوں کے مطابق بخیریت اختتام پذیر ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کی مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات کے باعث عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیرِ نگرانی جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں، فسیلیٹیشن کیمپس، پورٹیبل واش رومز، کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال، طبی امدادی مراکز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ شدید گرمی کے پیشِ نظر ستھرا پنجاب پروگرام، واسا اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے عزاداروں پر عرقِ گلاب ملے پانی کا سپرے کیا گیا تاکہ انہیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔محکمہ صحت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، میپکو، سوئی گیس، میونسپل کمیٹی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار جلوسوں کے ہمراہ موجود رہے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے رہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں ہر وقت الرٹ رہیں جبکہ فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویلز کے ذریعے عزاداروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو ہر مرحلے پر برقرار رکھا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں ایمرجنسی، محرم وارڈ، ادویات کی دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے تمام متعلقہ محکموں، پولیس، ریسکیو اداروں، بلدیاتی عملے، میڈیا نمائندگان، امن کمیٹیوں، رضاکاروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کی مشترکہ کاوشوں کے باعث ضلع خانیوال میں یومِ عاشورہ کے تمام مذہبی اجتماعات پرامن، منظم اور بہترین انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages