صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے لاہور موڑخانیوال پر مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 26 June 2026

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے لاہور موڑخانیوال پر مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا

 خانیوال:  صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے لاہور موڑ پر مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او محمد عابد نے انہیں سکیورٹی، امن و امان، صفائی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر اور معاونِ خصوصی نے جلوس کے شرکاء سے ملاقات کی، انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں استفسار کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رانا سکندر حیات نے بہترین کارکردگی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش بھی دی۔ رانا سکندر حیات اور سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے راستوں پر موبائل واش رومز، کلینک آن ویلز، فسیلیٹیشن کیمپس، موبائل سبیلیں اور مسٹ سپرے مشینیں پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع ایمرجنسی ریسپانس پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود روزانہ محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں جبکہ تمام صوبائی وزراء فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین عزاداروں کی سہولت اور تحفظ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تمام مجالس اور جلوسوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی مسلسل جانچ کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 82 جلوس اور 58 مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی اور انتظامی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں پر فسیلیٹیشن کیمپس، سبیل پوائنٹس، طبی امداد کے مراکز اور دیگر شہری سہولیات ہر وقت فعال ہیں تاکہ عزاداروں کو بہترین ماحول میسر آ سکے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages