دیرینہ رنجش کی بنا پر چار مسلح افراد نےدن دیہاڑے بہیمانہ تشدد کرکے کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کردیا،مقدمہ درج - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 26 June 2026

دیرینہ رنجش کی بنا پر چار مسلح افراد نےدن دیہاڑے بہیمانہ تشدد کرکے کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کردیا،مقدمہ درج

 سرائے سدھو: دیرینہ رنجش کی بنا پر چار مسلح افراد نےدن دیہاڑے  بہیمانہ  تشدد کرکے  کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کردیا،مقدمہ درج، دس محرم کو قبرستان سے واپسی پر تھانہ نواں شہر  کی حدود، اڈا بلوچاں، قادر پور راں کے رہائشی محمد اسلم  جوکہ اپنے دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ  قبرستان سے واپس اپنے گھرجارہے تھے کہ اڈا بلوچاں کے قریب چار مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں، سوٹوں اور پستول کے بٹ  سے محمد اسلم ،محمد شہباز ،حاجی محمد اور اختر پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے 40 سالہ محمد اسلم موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ دیگر شدید زخمی ہوگئے  ۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا،  مقتول کے بھائی  محمد اشرف کی درخواست پر پولیس تھانہ نواں شہر نے مبینہ ملزمان محمد اجمل ، محمد عمران ،امیر بخش  اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے  کارروائی کا آغاز کردیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وجہ عناد کے بارے مدعی مقدمہ نے  بتایا کہ  ایک سال قبل ہمارے درمیان ایک لڑائی ہوئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages