پولیس افسران پکار 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری اور مؤثر رسپانس کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈی پی او خانیوال - Online Punjab

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, 9 July 2026

پولیس افسران پکار 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری اور مؤثر رسپانس کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈی پی او خانیوال

خانیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن شاہد رشید، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں تھانہ وائز کرائم کنٹرول کی مجموعی صورتحال، پولیس کی کارکردگی، زیر تفتیش مقدمات، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ ایک بہترین پولیس افسر اپنے ماتحت عملے کے لیے رول ماڈل ہوتا ہے، ہر پولیس افسر کو اپنے تھانے کی حدود سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے، اسے معلوم ہونا چاہیے، جرائم کی شرح کیا ہے اور اس میں کمی لانے کے لیے کون سے مؤثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر صرف انتظامی ذمہ دار نہیں بلکہ ایک حقیقی کرائم فائٹر اور انصاف پسند ہونا چاہیے۔ ڈی پی نے ہدایت کی کہ زیر التواء تفتیش اور پینڈنگ چالان جلد از جلد مکمل کرکے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں تاکہ ظالم کو قانون کے مطابق سزا اور مظلوم کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور کسی بھی مطلوب ملزم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہ دیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کا ماحول عوام دوست بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو مکمل میرٹ پر حل کیا جائے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور احترام سے پیش آیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیس افسران پکار 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری اور مؤثر رسپانس کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ بروقت کارروائی عوام کے اعتماد اور پولیس کی بہترین سروس کی عکاس ہے۔ ڈی پی او محمد عابد نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور بہترین پولیسنگ ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ضلع خانیوال میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے


No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages